اہم خبریںپاکستان

گروپ کیٹپن عاصم شہید کو پتھر دل ملزم نے گولی ماری، قرار واقعی سزا دی جائے گی : وزیراعظم

بلوچستان میں15 خارجیوں کو جہنم رسید کیا گیا، وہ دن دورنہیں جب ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا: شہبازشریف

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو روز پہلے گروپ کیپٹن عاصم شہید ہوئے، ایک نوجوان خاتون سے بدتمیزی کر رہا تھا، انتہائی پتھر دل ملزم نے گروپ کیپٹن کو گولی ماری، ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں 15 خارجیوں کو جہنم رسید کیا گیا، وہ دن دورنہیں جب ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا، شہید ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے میں پاکستان کی نمائندگی کی، ترکیہ میں بہت اچھی میٹنگز ہوئیں،ترک سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہارکیا، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے مختلف ڈویژنز کی اہم سمریز کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال بھی زیرغور کیا گیا، وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے دہشتگردی کو ہرقیمت پر شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کےخلاف جاری جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ کابینہ کو بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور بیانات پر اظہارِ تشویش کیا۔ عالمی سطح پر پاکستان کے تسلیم شدہ آبی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button