
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن کے درمیان روازانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد ایسوسی ایشن نے کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نعمان بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کےآج وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سےمذاکرات تھے،علی پرویزملک کے ساتھ ہمارے آج ہونےوالےمذاکرات ناکام ہو گئےہیں،روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل قابل قبول نہیں ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن ہمایوں خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے وزیر پیٹرولیم سےمذاکرات ہوئے، ہمارے کمیشن اور ماہانہ کی بنیاد پر قیمتیں ہونی چاہیے، ہمارے ڈیلرز بہت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ادھر اوگرا،اوایم سیزہیں اور ادھر حکومت ہے، روزانہ کی قیمتیں آدھا تیتر اور آدھا بٹیروالی کہانی ہے، عوام سے جان چھڑانے کیلئے انہیں بے وقوف بنا رہے ہیں، حکومت کاروباری لوگوں کی مشکلات حل نہیں کر رہی، کل رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کرنےکا اعلان کرتے ہیں، افسوس ہے پالسی بننے پر ہم سے مشاورت نہیں کرتے۔
