
اسلام آباد(تی این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 22 جولائی کے لیے ہوں گی۔مٹی کا تیل بھی6 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیاگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہےکہ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جنرل سیکرٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہاگیا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔نعمان علی بٹ نےکہاکہ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔
