
ایرانی فوج نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ اردن کے پرنس حسن اور کنگ فیصل ایئر بیسز پر حملے کئے گئے ۔ایرانی فوج کے مطابق ایران نے F-15 لڑاکا طیاروں ڈرونز کی تیاری کے مرکز کو نشانہ بنایا،اردن میں امریکی اڈے پر ہیلی کاپٹرز کے ہینگر پر بھی میزائل داغے گئے، اس حملے میں8 نئے MQ-9 ڈرون تباہ اور دو کو شدید نقصان پہنچا۔
ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا باربار ہماری پُرامن جوہری تنصیبات پر بار بار حملے کررہا ہے،امریکا کی دھمکیاں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،ایران نے تمام جوہری سرگرمیوں کی معلومات آئی اے ای اے کو دے رکھی ہیں،امریکا کولانگ کے علاقے کو بہانہ بنا کر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے،کولانگ کے
