
اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے
سمبڑیال:6ارب 37 کروڑ میگا سیوریج منصوبہ،مون سون کی پہلی بارش میں ہی ناکامی کامنظر پیش کرنے لگا،
موسلا دھار بارش نے میگا منصوبہ کا پول کھول کر رکھ دیا،برساتی پانی جمع ہونے اور نکاسی آب کا سسٹم بری طرح ناکام
سمبڑیال(ٹی این آئی)6ارب 37 کروڑ میگا سیوریج منصوبہ،مون سون کی پہلی بارش میں ہی ناکامی کامنظر پیش کرنے لگا،موسلا دھار بارش نے میگا منصوبہ کا پول کھول کر رکھ دیا،برساتی پانی جمع ہونے اور نکاسی آب کا سسٹم بری طرح ناکام ہونے کی وجہ سے شہری اپنے گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑاٸچ سمبڑیال کے شہریوں کی آواز بن کر2 دن تک برساتی پانی کا مقابلہ کرتے رہے،
بعدازاں عوامی حلقوں کا کہناہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو اپنی ایفی شینسی دکھانے کے لئے مبینہ طورپر فوٹوسیشن میں نمایاں کارکردگی کا منظر پیش کرنے پہنچ گئے،جس پر حلقہ کے لوگوں کا لوکل گورنمنٹ کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصہ پائے جانے لگا ہے۔تاہم عوامی حلقوں نےوزیر اعلٰی پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
