اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

2016،17کی حکومت میں نالہ ڈیک کے لئے 4 ارب کے ورک آرڈر ہیں رقم کہاں گئی کون کھا گیا؟رانا فیاض

یاد رہے کہ 2016۔17 میں میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلٰی پنجاب تھے۔اور ن لیگ کی حکومت تھی۔

سیالکوٹ(ٹی این آئی)2016،17کی حکومت میں نالہ ڈیک کے لئے 4 ارب کے ورک آرڈر ہیں رقم کہاں گئی کون کھا گیا؟ان خیالات کا اظہار رانا فیاض احمد رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری پنجاب ن لیگ نے پسرور میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور کی موجودگی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوے انکشاف کیا کہ 2016۔17 کی حکومت میں نالہ ڈیک کے لئے 4ارب روپے کے فنڈز جاری ہوے تھے ۔

جس کے ورک آرڈر بھی میڈیا کودکھاتے ہوے کہا کہ اس پر کام نہیں ہوا ہے اور اس فنڈز کی بابت اس وقت کے اراکین اسمبلی پر اشارے سے کہا کہ حساب کتاب ہونا چاہیے اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ فنڈز لگ جاتے تو آج میرے حلقہ کے علاقے اس سیلاب سے محفوظ ہوتے۔یاد رہے کہ 2016۔17 میں میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلٰی پنجاب تھے۔اور ن لیگ کی حکومت تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button