اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں: راجہ ناصر عباس

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن پر انسداد دہشتگری کے پرچے نہ کراتی: ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان

اسلام آباد(ٹی این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا اپوزیشن نے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی روابط سے مسائل کے حل کی بات کی، محمود خان اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ میں کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات کر لیتے ہیں، اچکزئی نے رانا ثنا کو یہاں تک کہا کہ آپ کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی ممکن ہے، لیکن حکومت خود سیاسی ملاقات اور مذکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی۔

اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا اپوزیشن بامقصد مذاکرات کے لیے وزیراعظم اور حکومتی وفد سے ملاقات پر تیار ہے، حکومت اپنے قدم بڑھائے، اربعین پر عراق آیا ہوں، اگر مذاکرات کل بھی ہوں تو آج ہی واپس پاکستان آ جاؤں گا۔

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن پر انسداد دہشتگری کے پرچے نہ کراتی: ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن پر انسداد دہشتگری کے پرچے نہ کراتی، مذاکرات کے لیے مثبت ماحول ہوتا ہے، بدقسمتی سے حکومت خرابی پیدا کر رہی ہے، حکومت مذاکرات کرنا چاہتی تو اب تک اپوزیشن قیادت کی اڈیالہ ملاقات کرا دیتے، اپوزیشن قائدین کے علاؤہ بہنوں تک کو اڈیالا ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button