
راولپنڈی (ٹی این آئی)مظفر آباد کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ایل اے 27 میں آئی پی پی کے سردار تبارک اور ایل اے 28 میں پیپلز پارٹی کے بازل نقوی آگے ہیں۔
مظفرآباد :ایل اے 27
تفصیلات کے مطابق ایل اے 27 کے 197 میں سے 124 پولنگ سٹیشن کا نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تبارک 15 ہزار 493 ووٹ لے کر آ گے ہیں جبکہ ن لیگ کی نورین عارف 10 ہزار 792 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی کے سردار جاوید 8 ہزار 160 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔
مظفرآباد: ایل اے 28
مظفرآباد کے حقلہ ایل اے 28 کے 174 پولنگ سٹیشنز میں سے 146 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ موصو ل ہو گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے بازل نقوی 24 ہزار 219 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری شہزاد 23 ہزار 734 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔۔
