اہم خبریںپاکستان

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ٹی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرتے ہوئے اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج چار  اگست کیلئے ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button