اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم آج دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے

دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے  ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر ارکان ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز  اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اورتعاون کے شعبوں پربات چیت ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button