صحت و تعلیم

پنجاب یونیورسٹی نے ساتویں سمسٹرکے طلباء کو فیس ٹو فیس کلاسز کی اجازت دے دی

لاہور ( ٹی این آئی) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ساتویں سمسٹر کیلئے 5اکتوبر 2020ء سے فیس ٹو فیس کلاسز کی اجازت دے دی تاہم ان کی آن لائن کلاسز بھی جاری رہیں گی۔ اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے خواہشمند طلباؤ طالبات کو فیس کی مد میں 50فیصد رعایت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ساتویں سمسٹر کے فیس ٹو فیس کلاسز لینے والے طلباء کو چیئرمین ہال کونسل سے ہاسٹل میں رہائش کیلئے تمام واجبات کلئیر کرانے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button