اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

نائب وزیراعظم،فیلڈ مارشل عاصم منیر،وزیردفاع خواجہ آصف بھی شریک

اسلام آ باد(ٹی این آئی)وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات جاری ہے، ملاقات میں اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور خواجہ آصف بھی شریک ہیں۔مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔یاد رہے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان بھی آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ترکیہ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز برہان الدین دوران نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ایردوان اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب خبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدے کا امکان ہے۔ مشترکہ دفاعی معاہدے پر آج دستخط متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری پر بات چیت جاری ہے اور اِسی سلسلے میں تینوں ملکوں کے درمیان مشترکہ ڈیفنس ایگریمنٹ بھی سائن ہونے جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ کویت بھی حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button