
اسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ کے بعد بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے مفادات کا اعتراف کرنے لگا ہے۔
بھارتی میڈیا نے معاہدے کو پاکستان کے لیے اہم دفاعی پیشرفت قرار دے دیا، انڈیا ٹوڈے کے مطابق دفاعی انضمام، مشترکہ فوجی مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت بڑھا سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ دفاعی پیداوار سے پاکستان کی جنگی تیاری مزید مضبوط ہو گی ۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مالی معاونت اور ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مفاد میں ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاک سعودی ترکیہ دفاعی تعاون کا ادراک بھارت کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔
