اہم خبریںپاکستان

الٹی گنتی والےخود بھی سیدھے ہوں گے اور ان کی گنتی بھی، رانا ثنا اللہ کا بلاول بھٹو کو جواب

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت دو تہائی اکثریت سے بنے گی، رانا ثنا اللہ کا دعوی

اسلام آباد(ٹی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کےمشیر برائےسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئےکہا الٹی گنتی والےخود بھی سیدھے ہوں گے اور ان کی گنتی بھی،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت دو تہائی اکثریت سے بنےگی۔ضلع باغ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت دو تہائی اکثریت سےبنےگی،صرف چھ ووٹ درکارہیں، دو دن بعد مزید چار شیر منتخب ہو کر اسمبلی پہنچیں گے،نئی حکومت ایکشن کمیٹی کےساتھ بیٹھےگی،اس معاملے کو حل کریں گے،ایکشن کمیٹی میں 99 فیصد لوگ محب وطن کشمیری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے اور کشمیر و کشمیری عوام کو کامیاب کریں گے،کشمیر میں اب تک ہونے والے بڑے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت میں مکمل ہوئے،نوازشریف منتخب ارکان میں سے کسی ایک کو آزاد کشمیرکا وزیراعظم بنائیں گے اور ان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button