
کھیل
نمرہ خان کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ پرطلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا
لاہور(ٹی این آئی)پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔رپورٹس کےمطابق نمرہ خان اور زین حامد کےدرمیان طلاق کی افواہیں زیرگردش ہیں،تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
طلاق کی افواہوں کے بعد نمرہ خان نےسوشل میڈیا پر ایسی مبہم پوسٹس شیئرکیں جن میں مضبوطی سے کھڑے رہنے،اپنی حدود مقرر کرنے اورخاموشی کو کمزوری نہ سمجھنے کا پیغام دیا گیا,،ان پوسٹ کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
دوسری جانب زین حامد کی جانب سےبھی سوشل میڈیا پر "At Peace Finally, Good Riddance” کے الفاظ پر مشتمل پوسٹ شیئر کی گئی،جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی نہیں کر رکھا۔
