انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

ویب ڈیسک

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےتہران میں ایرانی صدرمسعود پزشکیان سےملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کےمطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بھی بریف کیا،وزیرداخلہ نے سہہ ملکی مکہ معاہدے پر ایرانی صدرکو اعتماد میں لیا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق محسن نقوی امن مذاکرات کو لیڈ کرنے والے فیلڈ مارشل کی معاونت کررہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلیجی ممالک، ایران اور امریکی حکام سے مسلسل رابطے جاری ہیں۔اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button