اہم خبریںپاکستان

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

ایران آبنائے ہرمز میں کارروائی کرسکتا ہے، کسی بھی کارروائی پرایران کو سخت جواب دیاجائےگا،ٹرمپ

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت میں جا رہی ہے‘ اور امریکی افواج نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران آبنائے ہرمز میں کارروائی کرسکتا ہے،کسی بھی کارروائی پرایران کو سخت جواب دیاجائےگا،آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان پاسداران انقلاب ایران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے حال ہی میں کیے گئے دعوے کے بعد سامنے آیا ہے۔بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رمضان میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد اب ایک بھی امریکی بحری جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے ایران کی جانب جانے والے پاناما کے پرچم والے 1 مال بردار بحری جہاز کو روکنے کے لیے  2 ہیل فائر میزائل داغے ہیں،امریکی حکام کے مطابق جہاز نے متعدد پیغامات کو نظر انداز کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button