اہم خبریںپاکستان

پنجاب بھر میں 15 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

مری،گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

لاہور(ٹی این آئی )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں 15 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے کےمطابق لاہور،قصور،شیخوپورہ،سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،وزیر آباد،سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،لیہ، بھکر، نورپور تھل،ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نےبتایا کہ لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اورملتان میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کےمطابق راولپنڈی اورپوٹھوہارریجن میں بھی بارش متوقع ہے،جبکہ مری،گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،اس دوران مقامی برساتی اورپہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے،چترال،سوات، شانگلہ،بٹگرام،اپر و لوئردیر،کوہستان اور ایبٹ آباد میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

مانسہرہ، ہری پور،باجوڑ،بونیر،کرم، مردان ،نوشہرہ کے ندی نالوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے،حویلی، پونچھ اور سدھنوتی میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،خرمنگ، گھانچے،گلگت، نگر،دیامر، ہنزہ، غذر،استور میں بھی اچانک سیلاب آسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button