وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان بن کر رہے گا،محمد اسلم گھمن
لاہور(ٹی این آئی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان بن کر رہے گا ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر (ر ) محمد اسلم گھمن وائس چیرمین اینٹی کرپشن پنجاب نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹنے والوں کے کڑے احتساب کا وقت آ گیا ہے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اپوزیشن جماعتوں نے احتساب سے بچنے کے لیے شو شرابے شروع کر دیئے ہیں عمران خان ان کے واویلوں سے بلیک میل نہیں ہو ں گے.
بلکہ ان سے ملک کی لوٹی گئی دولت برآمد کر اکر قومی خزانے میں جمع کروائیں گے حکومت کی سمت صحیح معنوں میں چلرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جماعت صحیح معنوں میں نمائندگی کا کردار ادا کر رہی ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایک بار پھر کشمیر عوام کی آواز بن کر پوری دنیا میں نمائندگی کرنے کا حق ادا کیا ہے انہوں نے کہا بہت جلد کشمیر بھارت سے آزاد ہو گا۔