انٹرنیشنلاہم خبریں

بنگلادیش کی معروف اداکارہ ردھیکا ردھی نے خودکشی کرلی

واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس حکام

بنگلادیش کی معروف اداکارہ و ماڈل ردھیکا ردھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت  ڈھاکا کے علاقے بشندھرا میں واقع ایک مکان سے ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری موقع پر پہنچی اور اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق والدہ کی جانب سے مقدمے میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو ملزم نامزد کیا گیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے حسیب الرحمان کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button