
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر کے حمایت کو سراہتا ہوں، صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو ایک پھر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو ایک پھر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں زندگیاں بچانے میں مدد کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ملکوں سے ملکر اپنا اور خطے کا دفاع یقینی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے پائیدار امن اہم اور بنیادی شرط ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی عظیم قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ یہ ایک بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم قدم ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہناتھا مکہ معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہورہا ہے۔ اب ممالک زیادہ مؤثر اور بامعنی انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں زور دیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ صرف تین ممالک کے درمیان دفاعی تعاون تک محدود نہیں بلکہ خطے میں اجتماعی سلامتی کے تصور کو بھی تقویت دے سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب ، ترکیے اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو مکہ میں طے پایا تھا ۔معاہدے کے تحت کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پرحملہ تصورکیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ پر دستخط کئے تھے۔
