
لاہور(ٹی این آئی)بنگلادیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار کردیا۔ترجمان بنگلادیشی وزارت خارجہ اےکےایم شاہد کریم نےکہا کہ وزیراعظم طارق رحمان کے بھارت کےممکنہ دورےسےقبل نئی دہلی کو موزوں ماحول پیدا کرناہوگا،بھارت کومجرم قراردی گئی شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔
بنگلادیشی ترجمان کےمطابق وزیراعظم طارق رحمان عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔بنگلادیشی عدالت شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنا چکی ہے، جبکہ ڈھاکا مسلسل ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں عدم استحکام کیلئے ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت کیلئے بھارت کا مجرمان کو پناہ دینا عالمی قوانین اور اخلاقی اقدار سے عاری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
