اہم خبریںجرم وسزا

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی، اپیل پر عدالتی فیصلے سے چیزیں واضح ہوجائیں گی: رانا ثنا

نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔رانا ثناء اللہ  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین اور قانون کی پابند ہے، حکومت نے نظرثانی کی اپیل دوبارہ دائر کردی ہے ،  اس اپیل کا فیصلہ آنے دیں، اس فیصلے سے چیزیں واضح ہو جائیں گی، نظرثانی اپیل کا فیصلہ آج یا کل آجائے گا۔

انہوں نے کہا حکومت اس بات پر کلیئر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سےکرمنل جسٹس سسٹم متاثر ہوگا،  سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماتحت عدالتوں پر بائنڈنگ ہوتا ہے،  کیا اس فیصلے کے بعد پھر ہر قیدی کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جائے گا؟ اس طرح تو پھر ماتحت عدالتوں کے پاس کوئی عذر ہی نہیں رہےگا۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ نوازشریف جیل سے سرکاری سروسز اسپتال گئے تھے جہاں ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ نے تجویز کیا تھا کہ نواز شریف کا علاج بیرون ملک ہونا چاہیے، میڈیکل بورڈ کی تجویز  پر نوازشریف کا علاج بیرون ملک ہوا اور حکومت نے اجازت دی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کےخلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button