اہم خبریںپاکستان

محمود اچکزئی کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، عمران خان کی صحت کے امور کا جائزہ

اجلاس میں بانی چیئرمین کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، اعلامیہ

اسلام آباد(ٹی این آئی)اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس،بیرسٹر گوہرعلی خان،شاہد خٹک ، اسد قیصر،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی،سلمان اکرم راجا اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بانی کی صحت کے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد، پارلیمانی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر غور بھی کیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بانی چیئرمین کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،بانی کی صحت اور علاج معالجے کے معاملے پر سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر ڈرامہ رچایا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اجلاس میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر آئینی وقانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button