اہم خبریںپاکستان

ن لیگ کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار پر اتفاق رائے چیلنج بن گیا

نواز شریف تاحال وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے نام پر حتمی فیصلہ نہ کر سکے

لاہور(ٹی این آئی)مسلم لیگ ن کے لیے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اتفاق رائے بڑا چیلنج بن گیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف تاحال وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کے نام پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکے تاہم مشاورت جاری ہے جس دوران مختلف امیدواروں کے سیاسی وژن اور ایوان میں حمایت کا جائزہ لیا جارہاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگی رہنماؤں نے وزارت عظمیٰ کیلئے متبادل آپشنز پر غور کی تجویز دی ہے جس کے بعد مظفر سے بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم کی دوڑمیں شامل ہو گئے ہیں ۔

مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اگلا مرحلہ طے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،امیدوار کے نام کی منظوری کے بعد حکومت سازی کا عمل آگے بڑھے گا۔

آزاد کشمیر کی سیاست میں نظریں نواز شریف کے فیصلے پر مرکوز ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button