اہم خبریںپاکستانشوبز

ٹیکسلا میں خاتون ٹک ٹاکرٹارگٹ کلنگ کیس میں 2 مبینہ شوٹرز گرفتار

پولیس نے غیرت کے نام پر قتل سمیت ہر پہلو پر تفتیش شروع کر دی

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث دو مبینہ شوٹرز گرفتار کرلیے گئے،جس کے بعد ملزمان کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی۔پولیس کےمطابق شوٹرزکی گرفتاری کے بعد مقدمے میں گرفتارملزمان کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی ہے، نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید سمیت چار ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ شوٹرز کی گرفتاری کے بعد کیس کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر کےقتل میں غیرت کےعنصر کے شامل ہونےکا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے،پولیس کو خدشہ ہے کہ قتل میں خاتون کےقریبی عزیز بھی ملوث ہوسکتے ہیں,پولیس نےغیرت کے نام پرقتل سمیت تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے،خاتون ٹک ٹاکر کو گزشتہ ہفتے ٹیکسلا میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button