اہم خبریںجرم وسزا

بانی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہین عدالت کی فوری سماعت کی ایک اور درخواست دائر کر دی

سپریم کورٹ کے حکم پر جان بوجھ کر اصل روح کے ساتھ عملدرآمد نہیں کیا گیا، درخواست

اسلام آباد(ٹی این آئی)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت بگڑ رہی ہے اورسپریم کورٹ کےحکم کےبرعکس انہیں پمز لےجایاگیا،درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

عظمیٰ خان نےدرخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر جان بوجھ کر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا،عدالت کے حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کے حکم پر مسلسل عمل نہ کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے، کیسز فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں،اس سےقبل 25 اگست کوفوری سماعت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی،تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا نہیں۔

عظمیٰ خان نے استدعا کی کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button