
بھارت میں محبت کے اظہار کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا،جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اس کی گاڑی کو تقریباً 3400 لپ اسٹک کے بوسوں کے نشانات سے بھر دیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے اس واقعے میں گاڑی پر جگہ جگہ لپ اسٹک کے نشانات دیکھ کر راہگیر بھی حیران رہ گئے، جبکہ گاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
