
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ پمز کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہےپمز اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم پمز کےسربراہ ڈاکٹر رانا عمران سکندرکی کارکردگی پر بھی برہم ہوئے،انکوائری کمیٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر کے کردار کا بھی جائزہ لے گی،رانا عمران سکندر سے استعفیٰ طلب کیےجانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے،جبکہ سانحے کے حوالے سے مزید حکومتی شخصیات بھی انکوائری کے دائرے میں آسکتی ہیں۔
