انٹرنیشنلاہم خبریں

جوہری ہتھیاروں کے تجربات ختم کیے جائیں، انتونیو گوتریس کی اپیل

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کردی۔ایکس پر جاری بیان میں انتونیو گوتریس نےکہاجوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونا غداری کے مترادف ہے،کئی ممالک آج بھی ماضی میں کیے گئےجوہری تجربات کے تباہ کن اثرات بھگت رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ  نےجوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ جوہری تجربات پر پابندی کےمعاہدے کی پاسداری کریں اور اس پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیں،دنیا کو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے نکل کر ایک محفوظ مستقبل کی جانب بڑھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button