
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا اختیار اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے پاس ہیں،اگرحکومت خلوص سے مذاکرات چاہتی ہے تو ان سے رابطہ کر لیں۔
سلمان اکرم راجا کا کہناتھا کہ حکومت بتائے دہشتگردی کے خلاف کب ہم نے ساتھ نہیں دیا؟، دہشتگردی کےخلاف آپریشن پر خیبرپختونخوا کی بات سننی پڑے گی،مذاکراتی ڈرافٹ میں پہلی چیز جو لکھی گئی اس میں تھا اسیران رحم کی درخواست کریں گے۔ حکومت نے خود مانا کہ یہ شق نہیں لکھنی چاہیےتھی،ڈرافٹ میں پہلی تبدیلی اس چیز کی ہوئی کہ اسیران رحم کی اپیل ہونی چاہیے اسے تبدیل کیا گیا،بانی کی صحت، ڈاکٹرزکی رسائی اور ملاقات ہمارا پہلا مطالبہ تھا، حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے ہم اجتماعی فیصلہ کریں گے، حکومتی عہدیداروں کے لندن سے بلائے ڈاکٹرز بارے بتانے پر تاخیر اس لیے ہوئی کہ ہم پریس کانفرنس کرنا چاہتےتھے، مذاکرات کے دوران وزیراعلیٰ کی ٹوئٹ پر کوئی فرق نہیں پڑتا سیاست میں ایسا چلتا ہے۔
