
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ بڑھتی ہوئی قربتوں پر وفاقی حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر سپیکر اسمبلی کے ہمراہ دیگر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ناکامی کے اسباب سے آگاہ کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت اپوزیشن مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔ سپیکر ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں کہا کہ بطور سہولت کار مذاکرات کی کامیابی کی بھرپور کوشش کی، معاملات کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھوں گا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت پر مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔ حکومت وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی ذمےدار حکومت نہیں، دہشتگردی کے معاملے پر تعاون سے انکار مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا۔
