انٹرنیشنلاہم خبریں

حوثیوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائیاں جاری، 127 اسلحہ ڈپو اور میزائل لانچر تباہ کر دیئے: ترکی المالکی

حوثی ملیشیاکی کارروائیاں بین الاقوامی اصولوں، ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں،ترجمان

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اتحادی افواج نے حوثیوں کے 127 اسلحہ ڈپو اور میزائل لانچرز تباہ کردیے ہیں۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل ناکارہ بنادیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء کے بعض علاقوں میں حوثی ملیشیا نے میزائل فائر کیے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں سے آبادی کا انخلا کیا جارہا ہے۔

ترجمان اتحادی افواج نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے سب متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا کے حملے بین الاقوامی فضائی آمدورفت کے لیے خطرہ ہیں اور ان کارروائیوں سے غیر ملکی مسافروں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ رہی ہیں۔

ترجمان اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کو بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی افواج حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button