انٹرنیشنلاہم خبریں

مدینہ منورہ پر میزائیل حملے کی ناپاک کوشش ناکام، کروز میزائل کو فضا میں تباہ کردیا گیا

دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنایا، ترکی المالکی

مدینہ منورہ پر میزائیل حملے کی ناپاک کوشش ناکام، کروز میزائل کو فضا میں تباہ کردیا گیا۔سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دفاعی فورسز نے مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے انٹرسیپٹ کرکے ناکارہ بنایا۔حکام کی جانب سے تاحال میزائل داغے جانے کے مقام،ممکنہ ہدف اور واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button