
لاہور ہائیکورٹ نے رشتے کے تنازعے پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والا ملزم پانچ سال بعد بری کردیا
جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر کے دو رکنی بینچ نے ملزم کی اپیل منظور کی ، ملزم فیاض پر دوست بلال کو قتل کرنے کا الزام تھا تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے دوہزار اکیس میں مقدمہ درج کیا ، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2022میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پوسٹ مارٹم تاخیر سے ہوا اور موقع کے گواہ وقوعہ پر موجود نہیں تھے اور وقوعہ رات کے وقت ہوا تھا ۔مدعی کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو حقائق پر مبنی سزا دی گئی ۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقررا رکھا جائے عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم تاخیر اور موقع پر گواہوں کی موجودگی ثابت نہ ہونے پر ملزم فیاض کو بری کیا
