
لندن میں ایون فیلڈ کے باہر 2 نقاب پوش افراد نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ( ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پیش آیا، جہاں 2 نقاب پوش افراد نے نواز شریف کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس کے شیشے توڑ دیے۔
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی ہے۔ نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایون فیلڈ آمد پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنےکا واقعہ افسوس ناک ہے۔نجی اسکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔
اس کے علاوہ نواز شریف نے اپنی طبیعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے،اللہ کا شکر ہے۔
