
پشاور(ٹی این آئی)ورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ پشاور پر پہنچنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دورہ کررہے ہیں ۔ ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین سے بھی وزیر اعظم کی ملاقات متوقع ہے ۔ وزیر اعظم دورے کے دوران 12 اضلاع کے لئے اپنے وژن کا اعلان بھی کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں وزیر اعظم امن وامان کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیر اعظم کو دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس میں صوبے کی سیکیورٹی ضروریات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم 8 ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے خاتمے اورپائیدار امن اور ترقی کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم اس دورے میں 12 اضلاع کے لئے اپنے وژن کا اعلان بھی کریں۔
ذرائع کے مطابق گورنر وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں گندم و آٹے کی کمی ،گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ ،امن وامان، انفراسٹکچر سمیت دیگردرپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
