
اسلام آباد(ٹی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ پارٹی معاملات پر ردعمل دینے سے پہلے خبروں کی تصدیق ضروری ہے، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔()
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، جنید اکبر کی واپسی تک خیبر پختونخوا کی تنظیم اور کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، صدرکی عدم موجودگی میں سینئرنائب صدر نور الحق قادری اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے دیگر امور کی نگرانی سیکرٹری جنرل علی اصغرخان کریں گے، پارٹی میں شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے سب سے بات کی ہے۔
