
اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے
سمبڑیال: حلقہ این اے 74کی سیاست میں نیا موڑ!رانا شمیم اور محمد اسلم گھمن کی حلقہ میں دلچسپی؟
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی بہترین پرفارمنس پر ن لیگ کے رانا شمیم احمد کی کامیابی روشن دکھائی دیتی ہے۔
تحریر:ارشدمحمودگھمن سینئر صحافی!
سمبڑیال حلقہ این اے 74کی سیاست میں نیا موڑ!
ن لیگی سابق رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد کی 2024 کے انتخابات میں شکست اور دیگر ن لیگی حلقوں میں سیاسی شعور بڑھنے کے امکانات روشن دکھائی دینے لگے ہیں اس حلقہ میں تحریک انصاف کےآزاد امیدوار بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد اسلم گھمن منتخب ہوے ہیں جن کی مقبولیت کے چرچے پی ٹی آئی سے وابستگی سے منسلک ہونے کی وجہ سے مبینہ دکھائی دیتےرہے۔تاہم اس سے قبل ان کے چھوٹے بھائی سابق ایم پی اے عظیم نوری کی گرفت کے چرچے تھے مگر اس حلقہ سے سابق ایم پی اے مرحوم محمد ارشد وڑاٸچ کی انٹری سے ان کی سیاست پر اثر انداز ہوئی۔اب اس حلقہ سے ان کی بیٹی حنا ارشد وڑاٸچ ن لیگ کی ٹکٹ پرضمنی انتخاب منتخب ہوئی ہیں جن کی حلقہ میں عوامی خدمات،مسائل پر دلچسپی اپنے والد محترم مرحوم محمد ارشد وڑائچ کے نقش قدم پر چلتے ہوے سیاسی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے وہ ضلع کونسل سیالکوٹ کی چیئرمین بھی رہی ہیں اور سینئر ن لیگی رہنما وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سرپرستی کی ماند ہیں۔اس حلقہ میں رانا شمیم احمد کی مقبولیت کے چرچے تو پورے ایوان میں گھومتے دکھائی دیتے رہے جب مشرف دور میں ن لیگ کافی مشکلات کا شکار تھی،اور سمبڑیال کے حلقہ میں سابق وزیر اعظم اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی انتخابی انٹری سے ن لیگ کی کوئی سیاسی شخصیت مدمقابل حصہ لینے کے لئے تیار نہ تھی۔تب کچھ سیاسی شخصیات نے رانا شمیم احمد کے سر پر انتخابی سہرا سجا دیا مگر اسوقت چوہدری برادران کے سامنے کوئی سیاسی شخصیت ٹھہرنے کے لئے تیار نہ تھی تو رانا شمیم احمد کو قربانی کے طور پر پیش کر دیا گیا۔جس نے اپنی ہمت اور جرآت کے ساتھ اس حلقہ میں اپنے بیٹے رانا عبدالستار کو آتار دیا اور یہ حلقہ سیاسی تجزیہ کی زینت بن گیا۔رانا شمیم احمدنے بی اے کی تعلیمی ڈگری نہ ہونے کے باعث اپنے بیٹے کو سیاسی میدان میں اتارا جس کے بعد اس حلقہ سے چوہدری شجاعت حسین کو بھاری اکثریت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس وقت بریگیڈیئر محمد اسلم گھمن اور ان کے بھائی عظیم نوری سمیت ضلعی انتظامیہ اور ضلعی قیادت بلدیات نے بھی اس حلقہ میں چوہدری شجاعت حسین کی کامیابی کے لئےڈیرے لگائے رکھے مگر رانا شمیم احمدنے یہ سیاسی دنگل اپنے نام کرلیا،اب ان کی عمرکے حساب سے ن لیگی سیاسی حلقوں میں کافی شخصیات کی نظریں اس حلقہ میں دکھائی دیتی ہیں۔بعض لوگ اپنی وفاداریوں کے حساب سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ارد گرد گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔ہمارے ذرائع کے مطابق یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رانا شمیم احمدکی شخصیت کے سیاسی چرچے اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ بے داغ ماضی اور مقبول ترین شخصیت کے حامل ہیں۔ذرائع حلقہ کے ن لیگی ودیگر دھروں کے رہنماؤں نےبھی اس بات کی تائید کی ہے کہ ان کی اپنے حلقہ این 74 اور پی پی 53پر سیاسی گرفت پائی جاتی ہے جبکہ رانا شمیم احمد کاسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔رانا شمیم احمد کو سیالکوٹ کی سیاست میں آجکل کنگ آف بابائے سیاست کا لقب دیا جاتا ہے پہلے کی طرح آج بھی حلقہ میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔اب فیصلہ آنے والے جنرل انتخابات میں ہوگا مگر موجودہ حالات اور پاکستان تحریک انصاف پر سخت گرفت کے باعث آئندہ انتخابات میں بریگیڈیئر ر محمد اسلم گھمن ایم این اے کے لئے بطور امیدوار مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔اسوقت وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی بہترین پرفارمنس پر ن لیگ کے رانا شمیم احمد کی کامیابی روشن دکھائی دیتی ہے۔
