اہم خبریںپاکستان

فیلڈ مارشل سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر ’لیوہائی شنگ‘کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اظہار

راولپنڈی (ٹی این آئی)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر بین الاقوامی امور لیوہائی شِنگ نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال  جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اظہار بھی کیا گیا ۔

فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اعلی سطح کے رابطے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات کو سراہا، چینی وزیرنے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button