اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی وزیر سالک چوہدری کو لیگل نوٹس بھجوادیا

لاہور (ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو الزامات لگانے پر ہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا۔اس سے قبل اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  چوہدری سالک کے پاس ثبوت ہے تو سامنےلائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی،  آپ وفاقی وزیر ہیں، الزام نہ لگائیں، ثبوت پیش کریں، چوہدری سالک کو ہرجانےکا نوٹس بھجواؤں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری سالک کہتےہیں سب سےبہترین حکومت پرویزالہیٰ کی تھی مگر جب  بارش میں گجرات گئی تو اتنا پانی تھا کہ میری گاڑی ڈوب گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وزیر بن کر کیوں بیٹھےہیں، میں کسی کی نہیں سنتی، پنجاب میں افسران کو میرٹ پر لگاتی ہوں، جو سفارش پرآتا ہے تو ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، چوہدری سالک

دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ غرور اور تکبر سے بچائے، بیان پرقائم ہوں، پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، ڈی سی لگوانے کی کوئی بات نہیں، ڈی سی پہلے ہی لگا ہوا تھا۔

چوہدری سالک نے کہا کہ انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجز رہنا چاہیے، میں نے سچائی سے جواب دیا، پنجاب میں بالکل کرپشن ہورہی ہے، ان معاملات کا تعلق صوبوں کے حوالے سے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button