اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ بلاول بھٹو کے اس بیان پرکہ 27 ویں ترمیم جبری اکثریت سےکی گئی ان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ اگر ایک پارٹی کا لیڈر یہ کہےکہ میں نے دباؤ میں آکر آئینی ترمیم پر ووٹ دیا ہے تو اس بیان سے ان کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نےکہا کہ بلاول بھٹو 27 ویں ترمیم کے تحت بننے والے جوڈیشل کمیشن کے بینیفشری ہیں۔27 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن بنا اور بلاول بھٹو بھی اس کے رکن ہیں۔بلاول نے ناراضی میں آج یہ باتیں کی ہیں، بلاول سندھ کی تقسیم کی بات پر ناراض ہوئے ہیں، وہاں واقعی ان کے لیے ایک مسئلہ ہے، ہمیں شروع سے پتا ہے سندھ کی تقسیم کی بات پر پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ نئےصوبوں کی بحث ابھی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوئی، پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں فیصلے ہونے ہیں کہ نئے صوبے بننے ہیں یا نہیں، نئےصوبوں کی بحث تو ابھی کابینہ میں بھی نہیں ہوئی، اگر ریفرنڈم ہونا ہے تو ریفرنڈم کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کوکرنا ہے، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آئےگا تو اس پر سیر حاصل بحث ہوگی، اتفاق رائے سے ہی صوبے بنیں گے، ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائےمعلوم کی جاسکتی ہے، اگرعوام کی رائے معلوم کرلی جائے تو کوئی حرج نہیں، عوام کی رائے سے سب کو رہنمائی مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر الیکشن میں ہماری تلخیاں تھیں، انھوں نے سب ختم کیں اور کہا اتفاق سے چلیں گے اس دن بھی یہ غصہ نہیں تھا۔فیصل کریم کنڈی بھی مولانا کے خلاف تقریریں کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے، فیصل کنڈی کے پی میں تمام سیاسی قیادت سے خود جا کر ملے ہیں مگر مولانا سے نہیں ملے، بلاول بھٹو کی باتوں کا ہم نے جواب دیا اس سے مراد یہ نہیں کہ دونوں جماعتیں آمنے سامنے آگئیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی بات ایک پارٹی چیف کر رہا ہے تو 27 ویں ترمیم کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق ریویو پٹیشن فائل ہی ن لیگ، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نےکی، بلاول بھٹو زرداری نے پورے نظام کی خرابی کی بات کی ہے، بلاول نےکہا کہ جو کچھ کیا گیا ہم نے غلط کیا ، پیپلزپارٹی یہ بات کرکے اس گناہ سے بری الذمہ نہیں ہوجاتی، پیپلزپارٹی نے یہ بات کرکے آج شریک لوگوں کو بے نقاب کیا۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ بلاول بھٹو کے اس بیان پرکہ 27 ویں ترمیم جبری اکثریت سےکی گئی ان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔آباد

نجی نیوز چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ اگر ایک پارٹی کا لیڈر یہ کہےکہ میں نے دباؤ میں آکر آئینی ترمیم پر ووٹ دیا ہے تو اس بیان سے ان کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ بلاول بھٹو 27 ویں ترمیم کے تحت بننے والے جوڈیشل کمیشن کے بینیفشری ہیں۔27 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن بنا اور بلاول بھٹو بھی اس کے رکن ہیں۔بلاول نے ناراضی میں آج یہ باتیں کی ہیں، بلاول سندھ کی تقسیم کی بات پر ناراض ہوئے ہیں، وہاں واقعی ان کے لیے ایک مسئلہ ہے، ہمیں شروع سے پتا ہے سندھ کی تقسیم کی بات پر پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ نئےصوبوں کی بحث ابھی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوئی، پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں فیصلے ہونے ہیں کہ نئے صوبے بننے ہیں یا نہیں، نئےصوبوں کی بحث تو ابھی کابینہ میں بھی نہیں ہوئی، اگر ریفرنڈم ہونا ہے تو ریفرنڈم کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کوکرنا ہے، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آئےگا تو اس پر سیر حاصل بحث ہوگی، اتفاق رائے سے ہی صوبے بنیں گے، ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائےمعلوم کی جاسکتی ہے، اگرعوام کی رائے معلوم کرلی جائے تو کوئی حرج نہیں، عوام کی رائے سے سب کو رہنمائی مل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر الیکشن میں ہماری تلخیاں تھیں، انھوں نے سب ختم کیں اور کہا اتفاق سے چلیں گے اس دن بھی یہ غصہ نہیں تھا۔فیصل کریم کنڈی بھی مولانا کے خلاف تقریریں کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے، فیصل کنڈی کے پی میں تمام سیاسی قیادت سے خود جا کر ملے ہیں مگر مولانا سے نہیں ملے، بلاول بھٹو کی باتوں کا ہم نے جواب دیا اس سے مراد یہ نہیں کہ دونوں جماعتیں آمنے سامنے آگئیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی بات ایک پارٹی چیف کر رہا ہے تو 27 ویں ترمیم کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟

 عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ  مخصوص نشستوں سے متعلق ریویو پٹیشن فائل ہی ن لیگ، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نےکی، بلاول بھٹو زرداری نے پورے نظام کی خرابی کی بات کی ہے، بلاول نےکہا کہ جو کچھ کیا گیا ہم نے غلط کیا ، پیپلزپارٹی یہ بات کرکے اس گناہ سے بری الذمہ نہیں ہوجاتی،  پیپلزپارٹی نے یہ بات کرکے آج شریک لوگوں کو بے نقاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button