سجل نے شادی کے بعد شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کر کے مداحوں کی خواہش پوری کردی
کراچی (ٹی این آئی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سجل علی نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر اور اداکار احد رضا میر کے ساتھ تصویر شیئر کرا کے مداحوں کی خواہش کو پورا کر دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے شوہر احد رضا میر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ‘میرے احد کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ ہمیشہ جگماتے رہیں۔
‘ سجل علی کی پوسٹ کو اب تک تقریباً 3لاکھ 40 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے احد رضا میر کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔ دوسری جانب سجل علی کی چھوٹی بہن اور اداکارہ صبور علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بہنوئی احد رضا میر اور اْن کے چھوٹے بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘سالگرہ مبارک ہو احد بھائی، آپ ہماری فیملی کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔’