پاکستان

خرم شیر زمان کا سندھ میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار

کراچی(ٹی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ میں
جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خواتین سے زیادتی اور عصمت دری کے واقعات میں اضافے کے معاملے پر حکومت سندھ کی خاموشی تشویشناک ہے۔
گزشتہ دنوں تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں زیادتی کا شکار لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر افسوس ہے۔ واقعے پر مقامی پولیس ملزمان کی سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ تھرپارکر میں اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس اب سندھ حکومت کی غلام بن چکی ہے۔ سندھ حکومت پولیس کو صرف اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
تھرپارکر کے ہمدرد انسانی حقوق کے علمبردار مشیران کہاں غائب ہیں؟ تھر کی سینیٹر اور منتخب نمائندے واقعے پر کیوں خاموش ہیں۔ میں سندھ میں پیش آنے والے واقعات کا معاملہ سندھ اسمبلی لے کر جاؤں گا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے بدمست جیالوں نے لوگوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔
ہر دو نمبر کام میں پیپلزپارٹی کے ہی لوگ ملوث ہوتے ہیں۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس گھناونے کام میں ملوث عناصر سخت سزا کے مستحق ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مسائل پر ہم اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button