صحت و تعلیم

پنجاب میں کورونا کے 126 نئے کیس رپورٹ ،ایکٹو مریضوں کی تعداد 1681 ہوگئی 24گھنٹے کے دوران 2مریض جاں بحق

سرگودھا(ٹی این آئی) پنجاب میں کورونا کے 126 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹو مریضوں کی تعداد 1681 ہوگئی جبکہ 24گھنٹے کے دوران کوروناکے2مریض جاں بحق ہوگئے۔
اس طرح 99605 مریضوں میں سے 95687 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک کورونا کے 1263117 ٹیسٹ ہوئے اور 24گھنٹوں میں 11722 ٹیسٹ کئے گئے۔حکومت پنجاب کاکہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا کے ساتھ رہنا ہے،دیگر صوبو ں کے مقابلے میں پنجاب میں کرونا کوبہت حد تک روکنے میں کامیاب رہے، حکومت کے مثبت اقدامات کو عوام کیساتھ عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 126 نئے کیس سامنے آئے اورصوبہ میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1681 ہےـگزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناکے2مریض جاں بحق ہوئے جبکہ99605 مریضوں میں سے 95687 مریض صحت یاب ہوچکے ہیںـپنجاب میں اب تک1263117 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران11722 ٹیسٹ کئے گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا کے ساتھ رہنا ہےـپنجاب میں انسداد کورونا کے لئے مو ¿ثر اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے،دیگر صوبو ں کے مقابلے میں پنجاب میں کورونا کی وبا کوبہت حد تک روکنے میں کامیاب رہے ہیںـتعلیمی اداروں میں انسداد کورونا کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ـ
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنما?ں نے کورونا وباء پربھی صرف زبانی جمع خرچ کیا۔عملی طور پر اپوزیشن کورونا کے حوالے سے کوئی کام نہ کرسکی۔اپوزیشن رہنمائوں نے اہم ترین مسئلے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کیـ انہوںنے کہاکہ حکومت کے مثبت اقدامات کو عوام کے ساتھ عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہےـوقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث صورتحال سے نمٹنے میں بہت مدد ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button