جرم وسزا

کرپٹ عناصر کی نشاندہی اور بیخ کنی ہم سب کی زمہ داری ہے۔ گوہر نفیس

کرپٹ عناصر کی نشاندہی اور بیخ کنی ہم سب کی زمہ داری ہے۔ گوہر نفیس
لاہور (ٹی این آئی) گزشتہ روز ڈی جی اینٹی کرپشن نے صوبہ بھر میں جاری کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کے کریک ڈاؤن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کی نشاندہی اور بیخ کنی ہم سب کی زمہ داری ہے۔ سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں عام آدمی کے حقوق کا استحصال روکنا اینٹی کرپشن کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گُڈ گورننس کے لئے کرپشن کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کریک ڈاؤن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن کی نگرانی میں گزشتہ روز محکمہ پبلک ہیلتھ انجئنیرنگ کے SDO کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم عنایت اللہ نے شکایت کنندہ کے بل جاری کرنے کے بیس ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے تھے ۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رحیم یار خان کلیم احمد نے مجسٹریٹ کے ساتھ چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ رشوت کی رقم برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن بہاولپور میں پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مذید بتایا کہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے بیوہ خاتون ناظرہ بی بی کی شکایت پر جعل سازی ثابت ہونے پر پٹواری پرویز اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پٹواری پرویز اقبال نے ریکارڈ میں خرد بُرد کرکے خاتون کو اپنے خاوند کی ملکیتی 6 دوکانوں سے بے دخل کیا تھا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسُور کے بغیر سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا مشکل کام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button