شوبز

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ' ہدایتکار سید نور

لاہور(ٹی این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ ایک دن فلم انڈسٹری کا بحران حل کرنے میں کامیاب ہوکر فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور وہ دن زیادہ دور نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی باتوں پر یقین نہیں کرتا جو انڈسٹری کو مردہ قرار دے کر بے بنیاد اور فضول پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔ سید نور نے کہا کہ ہمیں اچھے دنوں اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔
انڈسٹری میں وہ شخص زندہ رہے گا جو اپنے کام سے خودانصاف کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرے گا ۔اگر ہم نے اسی جستجو سے پیشرفت جاری رکھی تو کوئی وجہ نہیں ہم اپنے مقصد میںکامیاب نہ ہو سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button