پاکستان

عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانے کیلئے پیشرفت جاری ہے ' مسرت جمشید چیمہ

لاہور( ٹی این آئی ) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبرگڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانے کیلئے پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے ،کرپشن لیگ پاکستان کومہنگے ترین قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر گئی ۔
میڈیا کیلئے جاری کئے گئے ویڈیو بیان میں مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے کھوکھلی بنیادوں والی معیشت پرکاسمیٹیکس کالیپ کیا ،منصوبہ بندی کے تحت روپے کواوورویلیو رکھا گیا جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حقیقی اور پائیدار معیشت کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں، آج دنیا کے ادرے پاکستان کے درست میں گامزن ہونے کے معترف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں پنچے گاڑھنے والے مافیاز کی سر کوبی کی جارہی ہے اس سے بھی حالات میںبہتری آئے گی ۔چینی اورگندم کی درآمد جاری ہے ،سبسڈی کاموثر نظام لایا جائے گا جس پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نہ صرف عوام کو ریلیف دیںگے بلکہ ان کی زندگیوںمیں حقیقی آسودگی بھی آئے گی،کرپشن لیگ جھوٹے پراپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button