صحت و تعلیم

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پرچھاپہ ما کر 1275کلو مضر صحت وے پائوڈرقبضے میں لیکر تلف کر دیا

لاہور(ٹی این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پراوکاڑہ میں واقع گودام پر چھاپہ ما کر 1275کلو مضر صحت وے پائوڈر قبضے میں لے کر تلف کر دیا ، چھاپے کے دوران زائد المیعاد اشیا ء نئی تاریخ میعاد والی جعلی لیبلنگ کے ساتھ بھی برآمدکی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق گودام میں خراب،زائدالمیعاد اور قابل استعمال اشیا ء خورونوش کو ایک ساتھ رکھا پایا گیا۔زائد المیعاد اشیا ء کونئی لیبلنگ اور دلکش پیکنگ لگا کر دوبارہ سپلائی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
انتہائی ناقص سٹوریج اورمال کی خرید وفروخت کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ ناقص اور زائدالمیعاد اشیا ئے خورونوش کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہے۔خوراک کا کارروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر سختی سے کاربند رہیں۔پنجاب میں خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button