پاکستان

قوم وزیر اعظم عمران خان کو اپنا راہبر اور مسیحا سمجھتی ہے ' مسرت جمشید چیمہ

لاہور( ٹی این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان کو 68ویں سالگرہ پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آپ کو اپنا راہبر اور مسیحا سمجھتی ہے ،اللہ پاک آپ کو حاسدوں سے محفوظ رکھے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی آپ کی قیادت میں ایک عظیم قوم بننے کی طرف پیشرفت کر رہے ہیں ، آج پاکستان کی دنیا بھر میں کرپشن کیخلاف جدوجہد کرنیوالے ملک کے طو رپر پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر وقت آپکی درازی عمر کے لئے دعا گو رہتی ہے ،انشا اللہ آپ کی قیادت میں پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو عمران خان کی شکل میں ایسا فرد دیا جو قوم کی عزت و سربلندی کی وجہ بنا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button